Share this link via
Personality Websites!
479410
9517
جو ہو چکا ہے جو ہوگا حُضور جانتے ہیں تیری عَطا سے خُدایا حُضور جانتے ہیں
خُدا کو دیکھا نہیں اور ایک مان لیا کہ جانتے تھے صحابہ حُضور جانتے ہیں
خیر! حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگلی رات پِھر وہ چور آیا، پِھر اُس نے غلہ اُٹھایا، میں نے پکڑ لیا۔ آج پِھر اُس نے مِنّتیں کیں، مجھے پِھر ترس آگیا۔ صبح ہوئی، محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
يَا اَبَا هُرَيْرَةَ، مَا فَعَلَ اَسِيرُكَ
یعنی اے ابوہریرہ! تمہارے قیدی کا کیا ہوا...؟ عرض کیا: حُضور! اِس بار بھی مجھے تَرْس آ گیا، میں نے چھوڑ دیا۔ فرمایا:
اَمَا اِنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ وَسَيَعُوْدُ
یعنی اُس نے جُھوٹ بولا، وہ پھر آئے گا۔
فرماتے ہیں: مجھے چونکہ یقین سے مَعْلُوم تھا کہ وہ آئے گا، چنانچہ تیسری رات میں چَوکنا رہا، جیسے ہی وہ چور آیا، میں نے اُسے دَبَوچ لیا۔ کہا: آج تو میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا، بارگاہِ رسالت میں پیش کر کے رہوں گا۔
اب کی بار وہ چور بولا: اے ابوہریرہ! اگر چھوڑ دو تو میں تمہیں فائدے کی بات بتاؤں گا۔ میں نے کہا: بتاؤ! کہنے لگا: جب رات کو بستر پر لیٹو تو آیتُ الْکُرَسی پڑھ لیا کرو! اللہ پاک تمہاری حفاظت فرمائے گا اور صبح تک شیطان کو تجھ سے دُور رکھے گا۔
فرماتے ہیں: اس کی یہ بات سُن کر آج بھی میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی، بارگاہِ رسالت میں پہنچا، فرمایا: ابوہریرہ! قیدی کا کیا بنا...؟ عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami