Share this link via
Personality Websites!
479408
9517
ہو جائے گا۔ لہٰذا؛ ان دونوں میں سے عقل مند کون ہے؟ جس نے نصیحت قبول کر لی، جس نے نصیحت مانی ہی نہیں، وہ عقل مند نہیں بلکہ بےوقوف ہے۔ پتا چلا؛ نصیحت قبول کرنا عقلمندوں کی نشانی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ عقلمند بننے کے لیے نصیحت قبول کیا کریں۔ بات حق ہو تَو ہمیں مان لینی چاہیے۔
ہمارے ہاں یہ ماحول بھی معاشرے میں عام پایا جاتا ہے، لوگ دوسروں کی عمر دیکھ کر، ظاہِری حُلْیہ دیکھ کر، اسٹیٹس(Status) دیکھ کر نصیحت مانتے ہیں *چھوٹی عمر والا ہمیں سمجھائے تو ہم ماننے کو تیار نہیں ہوتےبلکہ کہتے ہیں: کل کا بچہ ہمیں سمجھائے گا...؟ *سادہ سے کپڑوں والا ہمیں سمجھائے تو بات سمجھ نہیں آتی، سامنے سے جواب ملتا ہے: اپنی حالت تو دیکھو! اسٹیٹس تو دیکھو! تم جیسا آدمی مجھے سمجھائے گا...؟
اِس طرح کی باتیں کر کے ہم حق بات سے ہٹ جاتے ہیں۔ یہ اُصُول ذِہن میں بٹھا لیجیے! جو بات حق ہے، اس کی پیروی ہم نے کرنی ہے۔
بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے، حضرت اَبُوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: رمضان شریف کا مہینا تھا، صدقۂ فطر جمع ہوا، غلے کا ایک پُورا ڈھیر لگ گیا، رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے میری ذِمَّہ داری لگائی کہ اے ابوہریرہ! اِس غلے کے ڈھیر کی حفاظت تم کرو گے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami