Share this link via
Personality Websites!
479406
9517
بےدینی ہے، یہ کسی صُورت بھی عقلمندی ہو ہی نہیں سکتی *عقل تقاضا کرتی ہے کہ جو ہم پر احسان فرمائے، اس کا شکریہ ضرور ادا کرنا چاہیے *عقل تقاضا کرتی ہے؛ جس نے ہمیں بنایا، ہمارے رہنے کے اَسْباب اس کائنات میں رکھے، جو ہمیں پالتا ہے، جس نے بےمثال اور باکمال نعمتیں عطا فرمائی ہیں، وہ اس بات کا حقدار ہے کہ اس کا شکر ادا کیا جائے *عقل تقاضا کرتی ہے کہ جو ہمارا خالِق ہے، اس کی اطاعت کی جائے *عقل تقاضا کرتی ہے کہ انسان جیسی باشُعور مخلوق بےفائدہ اور فضول نہ ہو اس کے سامنے ایک بڑا مقصد ہو، جس کو یہ پُورا کرے *عقل تقاضا کرتی ہے کہ یہ دُنیا جسے ہم نے بہت جلد چھوڑ جانا ہے، اس کے ساتھ دِل نہ لگایا جائے۔
یہ سب عقل کے تقاضے ہیں۔ کتنا بےعقل ہو گا وہ شخص جو عقل کے ان بنیادی تَرِین تقاضوں ہی کو نہ سمجھ سکے۔ اس سب تفصیل سے پتا چلا؛ *بےدِین ہونا ہر گز عقل مندی نہیں ہو سکتا۔ دِین عقل کے ساتھ ہے، عقل دین کے ساتھ ہے۔ وہ جو دِین کو نہیں مانتے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں اُن کے مُتَعَلِّق فرماتا ہے:
اُولٰٓىٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّؕ- (پارہ:9، سورۂ اَعْرَاف:179)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے۔
بہر حال! پیارے اسلامی بھائیو! حضرت آدم علیہ السَّلام والی روایت سے مَعْلُوم ہوا: عقل مند بندے کی 2نشانیاں ہیں: (1): عقل مند بندہ دِیندار بھی ہوتا ہے (2): اور حُسْنِ اَخْلاق کا پیکر بھی ہوتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami