Share this link via
Personality Websites!
479227
9510
ہیں، اس کا اَدب یہ ہے کہ ہم نے مجلس میں کُشَادگی رکھنی ہے۔ چنانچہ حکم ہوا: جب تمہیں کہا جائے کہ مجلس میں کشادگی کر لَو (مثلاً؛ ہم بیٹھے تھے، کوئی اور شخص بھی آ گیا، اس کے لیے جگہ بنانے کا کہا گیا) تو فرمایا: ایسے وقت سَرَکْ کر، تھوڑا سِمَٹ کر مجلس میں کُشَادگی کر دیا کرو! اس کا فائدہ کیا ہو گا؟ فرمایا:
یَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْۚ- (پارہ:28، سورۂ مُجَادَلَہ:11)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اللہ تمہارے لیے جگہ کُشادہ فرمائے گا۔
یعنی تم مجلس میں جگہ کُشَادہ کرو گے، اللہ پاک تمہارے لیے جنّت میں جگہ کُشَادہ فرما دے گا۔ ([1])
بدری صحابہ کے لیے جگہ بنائی گئی
روایت ہے: نبی کریم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم غزوہِ بَدَر میں حاضر ہونے والے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہمکی عزّت کرتے تھے، ایک روز چند بَدَری صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہمایسے وقت پہنچے جب کہ مجلس شریف بھر چکی تھی ،اُنہوں نے حضورِ اقدس صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے سامنے کھڑے ہو کر سلام عرض کیا۔ حضورپُر نور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے جواب دیا، پھر اُنہوں نے حاضرین کو سلام کیا تواُنہوں نے جواب دیا، پھروہ اس انتظار میں کھڑے رہے کہ اُن کے لیے مجلس شریف میں جگہ بنائی جائے مگر کسی نے جگہ نہ دی ،سرکارِ دو عالَم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو یہ چیز گِراں گزری توآپ نے اپنے قریب والوں کو اُٹھا کر اُن کے لیے جگہ بنا دی، اُٹھنے والوں کو اُٹھنا نَاگوار ہوا تو اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی۔([2]) اور اِرْشاد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami