Share this link via
Personality Websites!
479224
9510
کیونکہ کُتّے سے تمہیں بدبُو تو آ سکتی ہے، گِھن تَو آ سکتی ہے، اگر اس کا پسینہ ، تھوک وغیرہ لگ گیا تو کپڑے بھی ناپاک ہو سکتے ہیں مگر تمہارا کردار، تمہارا باطِن ناپاک نہیں ہو گا۔ کُتّے کے کاٹ لینے سے تمہیں تکلیف تو پہنچ سکتی ہے مگر تم اس کے سبب جہنّم کے حقدار نہیں بنو گے۔ جبکہ جو تمہیں گُنَاہ پر اُبھارتا ہے، اس کے پاس بیٹھنے سے تمہارا ظاہِر نہیں، تمہارا باطِن ناپاک ہو جائے گا، تمہاری دُنیا تو برباد ہو ہی جانی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آخرت بھی داؤ پر لگ جائے گی۔
پارہ:11، سُورۂ تَوْبَہ، آیت:119 میں اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹) (پارہ:11،سورۂ تَوْبَہ:119)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ۔
سُبْحٰنَ اللہ! کیسا پیارا سبق ہے، فرمایا: سچّوں کے ساتھ ہو جاؤ! *وہ جن کا عقیدہ سَچّا ہو *جن کا کردار سَچّا ہو *جن کے اَفکار سچّے ہوں *جن کی گُفْتار سچّی ہو *جن کے اعمال سچّے ہوں، ایسے سچوں کے ساتھ بیٹھا کرو! اِنہی کے ساتھ رہا کرو...!!
بڑی ہی خوبصُورت، فِکْر انگیز اور دِل پر اَثَر کرنے والی حدیثِ پاک ہے، جسے کہتے ہیں نا؛ Golden Words(یعنی سُنہری اَلْفاظ... )ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ہر فرمان ہی Goldenہوتا ہے، یہ روایت بھی گولڈن ورڈ ہے۔ حضرت اُبومُوسیٰ اَشْعَرِی رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami