Share this link via
Personality Websites!
479223
9510
بازی کی شرح اُوپَر کو جا رہی ہے *مُعَاشرے میں جرائِم بڑھ رہے ہیں *بدکرداری *جنسی آوارگی اور *قتل وغیرہ کے کیسز(Cases) بڑھ رہے ہیں۔
آخر کیوں...؟ *کیا کوئی والِد ہے جو اپنے بچے کو یہ سب سکھائے گا؟ *کیا کبھی ماں باپ بھی اپنے بچوں کو نشے پر لگاتے ہیں؟ *کیا کوئی بھائی اپنے بھائی کو ایسی جنسی آوارگی سکھاتا ہے؟ *کیا چچا اپنے بھتیجے کو بُرائی کی طرف کھینچتا ہے؟
ماں باپ بہن بھائی یہ سب کچھ نہیں سکھاتے، بچہ یہ سب چیزیں باہَر سے سیکھتا ہے، بُرے دوستوں سے سیکھتا ہے، اپنی بُری بیٹھکوں اور بُری مجلسوں سے سیکھتا ہے۔ لہٰذا کِردار خراب نہ ہوں، سوچیں اور اَفکار نہ بگڑیں، عقیدے اور نظریات میں بگاڑ نہ آئے، اس کے لیے قرآنِ کریم نے ابتدا ہی میں رَوک لگا دی:
فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸) (پارہ:7، سورۂ اَنْعام:68)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو یاد آنے کے بعد ظالِموں کے پاس نہ بیٹھ۔
یعنی اپنی مجلسوں کو پاک کر لو...!! کسی بُرے کے پاس بیٹھا ہی نہ کرو! تاکہ تمہارا کردار صاف ستھرا اَور پاکیزہ رہ پائے۔
گُنَاہ سکھانے والے کے پاس مت بیٹھو!
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں:
اَلْجُلُوْسُ مَعَ الْکَلْبِ اَوْلیٰ مِنَ الْجُلُوْسِ مَعَ مَنْ یَّحْمِلُکَ عَلَی الْآثامِ
یہ چَوٹ کرنے کے لیے فرمایا جا رہا ہے: وہ شخص جو تمہیں گُنَاہوں پر اُبھارے، اس کے پاس بیٹھنے سے کہیں بہتر ہے کہ تُم کسی کتّے کے پاس بیٹھ جاؤ!([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami