Share this link via
Personality Websites!
479221
9510
میں لوگ گرمی کے دِنوں میں گھنے درختوں کی چھاؤں میں مِل بیٹھتے ہیں *سردِی کے موسَم میں آگ جلا کر بیٹھ جاتے ہیں۔
یُوں ہماری آپس کی محفلیں، مجلسیں، سجتی ہی رہتی ہیں۔ یہ بھی زِندگی کا بہت اَہَم تَرِین معاملہ ہے، ہماری یہ مجلسیں ہمارے کردار پر اَثَر کرتی ہیں، ہمارے طَور طریقوں پر اثر ڈالتی ہیں، ہماری سوچ، ہمارے طرزِ فِکْر، ہمارے خیالات، ہماری عادات پر اَثَر ڈالتی ہیں۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! وُہی مبارَک دِین جس نے *ہمیں تَوحید سکھائی*آدابِ رسالت سکھائے*نماز روزے کا دَرْس دیا *حج زکوٰۃ کی تعلیمات سکھائیں، اُسی مبارَک مقدَّس دِین نے ہمیں اِن مجلسوں کے آداب بھی سکھائے ہیں۔ 28 وَیں پارے کی پہلی سُورت، سُورۂ مُجَادَلَہ کا ایک مرکزی مضمون آدابِ مجالس بھی ہے۔ یُونہی قرآنِ کریم کی اور کئی آیات میں بھی مجلسوں کے آداب کو بیان کیا گیا ہے۔ آج ہم قرآن و سُنّت کی روشنی میں یہی چند آداب سیکھنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ آئیے! سنتے ہیں:
(1):ہم مجلس کا اِنتخاب دھیان سے کیجیے!
سب سے پہلا اور اَہَم تَرِین اَدَب قرآنِ کریم نے ہمیں سکھایا، فرمایا:
وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸) (پارہ:7، سورۂ اَنْعام:68)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اگر شیطان تمہیں بُھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالِموں کے پاس نہ بیٹھ۔
یہ ہماری مجالس کا سب سے بنیادی تَرِین اَدَب ہے، فرمایا: وہ لوگ جو ظالِم ہیں، مثلاً؛ بدمذہب ہیں، فاسِق و فاجِر ہیں، گنہگار ہیں ؛ *پہلی بات تو یہ ہے کہ اُن کے پاس بیٹھنا ہی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami