Share this link via
Personality Websites!
479240
9510
ایک دوسرے کو سنائیں *قرآنِ کریم کی آیات کی تِلاوت کریں *کوئی علمی بات پڑھی ہو،اچھے سے یاد ہو تو دوسروں کو بتا کر ثواب کمائیں *ہم ایک دوسرے کو دعوتِ اسلامی کے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کا تعارف کروائیں *نیکی کی دعوت دیں *دعوتِ اسلامی کی اپیس کا تعارف اور سوشل میڈیا کے شارٹ کلپس شئیر کریں۔ غرض؛ کچھ بھی ہو، ہماری نجی محافل ہوں یا کوئی بیٹھک ہو، ہماری گفتگو نیکیوں بھری ہو یا کم از کم جائِز ہو، گُنَاہوں بھری ہر گز نہ ہو، اس کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
ذِکْر و دُرُود ہر گھڑی وِردِ زَباں رہے میری فضول گوئی کی عادَت نکال دو ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی ایک بار پھر منانے جا رہی ہے ؛15 اکتوبر سے 15 نومبر تکماہِ قافلہ۔
جس میں ملک بھر سے عاشقانِ رسول * 12ماہ * ایک ماہ*12 دن * اور 3 دن کے قافلوں میں سفر کریں گے، نیکی کی دعوت دینا او ر اس راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاہے؛ *انبیائے کرام *صحابۂ کرام *نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کے لیے گھروں سے نکلتے *دور دُور علاقوں میں جاتے *ہجرت کرتے اور *مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے، پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami