Share this link via
Personality Websites!
479238
9510
*حدیثِ پاک میں ہے: بندہ بات کرتا ہے اور صرف اس لیے کرتا ہے کہ لوگوں کو ہنسائے !اس کی وجہ سے جہنّم کی اتنی گہرائی میں گِرتا ہے جو آسمان و زمین کے درمیان کے فاصلے سے زیادہ ہے اور جتنی لَغْزشیں قدم سے ہوتی ہیں، اس سے کہیں زیادہ لَغْزشیں زَبان کی وجہ سے ہوتی ہیں۔([1])
*سرورِ عالم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: فحش گوئی(یعنی بے حیائی بھری باتیں) بد اَخلاقی کی ایک شاخ ہے اور بداَخلاقی جہنم میں (لے جانے والی) ہے۔([2])
*حدیث شریف میں اِرْشاد ہوا: غیبت (یعنی پیٹھ پیچھے بُرائیاں کرنا) زِنا سے بھی زیادہ سخت چیز ہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسولَ اللہ! صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم غیبت زنا سے زیادہ سخت کیسے ہے؟ارشاد فرمایا: مَرد زِنا کرتا ہے پھر تَوْبَہ کرتا ہے تو اللہ پاک اُس کی تَوْبَہ قبو ل فرماتا ہے اور غیبت کرنے والے کی تب تک مغفرت نہ ہوگی جب تک وہ معاف نہ کردے جس کی غیبت کی ہے۔([3])
*ایک حدیث شریف میں اِرْشاد ہوا: جب مجھے معراج کرائی گئی تو مَیں ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا جن کے ناخن پیتل کے تھے اوروہ اُن ناخنوں سے اپنے چہروں اورسینوں کو نَوْچ رہے تھے ،میں نے پُوچھا:اے جبریل علیہ السَّلام! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ وہ افراد ہیں جولوگوں کاگوشت کھاتے (یعنی پیٹھ پیچھے بُرائیاں کرتے) اور اُن کی عزّتوں کوپامال کرتے تھے ۔([4])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami