Share this link via
Personality Websites!
479220
9510
(پارہ:7، سورۂ اَنْعام:68)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اگر شیطان تمہیں بُھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالِموں کے پاس نہ بیٹھ۔
وَ قَالَ تَعَالیٰ فِی مَقَامٍ آخَر (ایک اور مقام پر اللہ پاک نے فرمایا):
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِی الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْۚ- (پارہ:28، سورۂ مُجَادَلَہ:11)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے (کہ)مجلسوں میں جگہ کُشادہ کرو تو جگہ کُشادہ کردو، اللہ تمہارے لیے جگہ کشادہ فرمائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہماری بیٹھکیں، ہماری مَجْلِسیں (Gatherings) ، مثلاً؛ *گپ شپ کے لیے دوستوں کے پاس بیٹھتے ہیں *گھر میں اَہْلِ خانہ کے ساتھ بیٹھتے ہیں *بچوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں *مسجد میں جماعت کے اِنتظار میں بیٹھتے ہیں *نیک اجتماعات میں بیٹھتے ہیں *خطبہ سننے کے لیے بیٹھتے ہیں *بازار میں بیٹھتے ہیں *بعض دفعہ دُکاندار آپس میں گپ شپ یا بعض معاملات پر تبادلۂ خیال کے لیے مل کر بیٹھ جاتے ہیں *سَفَر کرتے وقت بَس، ٹرین، ہوائی جہاز وغیرہ میں بیٹھتے ہیں *بعض علاقوں میں رواج ہوتا ہے؛ لوگ گلیوں، چوراہوں وغیرہ پر بیٹھ جاتے ہیں *گاؤں، دیہاتوں اور گوٹھوں وغیرہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami