Share this link via
Personality Websites!
479237
9510
ہے کہ 95 فیصد گُنَاہ اسی زبان سے ہوتے ہیں۔([1]) پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: اس زبان کے سبب لوگوں کو اَوندھا کر کے جہنّم میں ڈال دیا جائے گا۔ ([2])
زبان سے ہونے والے گُنَاہوں کی ہلاکتیں
*ایک حدیثِ پاک میں ہے: بلاشُبہ لوگوں کا مذاق اُڑانے والے کے لیے جنّت کا دروازہ کھولا جائے گا، پھر اسے بُلایا جائے گا: آؤ! قریب آؤ...! جب وہ جنّت کے قریب آئے گا تو دروازہ بند کر دیا جائے گا، اسی طرح کئی بار کیا جائے گا۔([3])
*حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: بہت لَعْنَتْ کرنے والے ،بہت طعنے دینے والے قیامت کے دِن نہ گواہ ہوں گے، نہ شفیع۔([4])
*مکی مَدَنی آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:بیشک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ پیارے اور قیامت کے دن میرے نزدیک تر وہ لوگ ہو ں گے جو تم میں سے زیادہ اچھے اَخلاق والے ہیں اور تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور قیامت کے دن مجھ سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو بُرے اَخلاق والے ہیں، جو زیادہ باتیں کرنے والے منہ پھٹ، باچھیں کھول کر اور منہ بھر کر باتیں کرنے والے ہیں۔([5])
[1]...مرآۃ المناجیح، جلد:6، صفحہ:53 بتغیر قلیل۔
[2]...ترمذی، کتاب الاِیمان، باب ما جاء فی حرمۃ الصلاۃ، صفحہ:617، حدیث:2616 ۔
[3]...موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب ذم الغیبۃ والنمیمہ، باب ما نھی عنہ العباد...الخ، جلد:4، صفحہ:413، حدیث:149 خلاصۃً۔
[4]...مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب النہی عن لعن ...الخ، صفحہ:1004، حدیث:2598۔
[5]...مصنف ابن شیبہ، کتاب الادب، باب ما ذکر فی حسن الخلق...الخ، جلد:6، صفحہ:88، حدیث:7۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami