Share this link via
Personality Websites!
479235
9510
ڈرو جس کی طرف تمہیں اکٹھا کیاجائے گا۔
کم از کم 2شخص آپس میں مِل کر جو باتیں کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی تیسرا شخص ان کی باتیں نہ سُنے، ایسی باتوں کو نَجْوٰی کہتے ہیں۔([1]) اسی سے نَجْوٰى کا لفظ بنا ہے، جو اس آیت میں اِرْشاد ہوا، مطلب یہ ہے کہ اے اِیْمان والو! آپس کی نجی مجلسوں میں بیٹھ کر جب چپکے چپکے باتیں کرتے ہو تو اس کے لیے 2نصیحتیں ہیں:
(1):گُنَاہ، سرکشی اور نافرمانی کو اپنی گفتگو کا موضوع نہ بناؤ!
(2):نیکی اور تقویٰ کو اپنی گفتگو کا موضوع بنا یا کرو...!!
سُبْحٰنَ اللہ! کتنی واضِح اور صاف صاف تعلیم ہے؛ گُنَاہ کی باتیں ہماری مجلسوں میں نہیں ہونی چاہیے۔ نیکیوں کی باتیں ہونی چاہیے۔ مگر افسوس! آج اگر ہماری آپس کی بیٹھکوں، آپس کی محفلوں، مجلسوں کا جائِزہ لے لیا جائے تو اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ...!! *غیبتیں *دوسروں کی بُرائیاں *چغلیاں *دوسروں پر جملے کسنا *کسی ایک کو ہدف بنا لیا جاتا ہے، بس سب اس پر جملے کَستے چلے جاتے ہیں *مذاق اُڑائے جاتے ہیں *4ملازِم جب مِل بیٹھتے ہیں، تو سیٹھ کی غیبتیں *نقلیں اُتاری جاتی ہیں * موٹا *بڑے پیٹ والا *تیز چالاک *دونمبر *غصیلا اور نہ جانے کیا کیا کہہ کر پیٹھ پیچھے بُرائیاں ہو رہی ہوتی ہیں *گندی گندی گالیاں بکی جا رہی ہوتی ہیں *افسوس ناک تَرین صُورتِ حال ہے، گھر کے افراد آپس میں مِل بیٹھتے ہیں تو ایک دوسرے کی بُرائیاں شروع ہو جاتی ہیں *اور معاملہ اس حَدْ تک خراب ہو چکا ہے کہ شاگِرد بیٹھ کر اپنے اُستاد کی غیبتیں کر رہے ہوتے ہیں *اَولاد بیٹھ کر اپنے ماں باپ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami