Share this link via
Personality Websites!
479234
9510
اس حدیثِ پاک سے مَعْلُوْم ہوا؛ جب ہم اچھی مجلس میں پہنچیں تو اگر اس وقت آگے جگہ نہ ہو تو دُوسروں کی گردنیں پھلانگنے کی بجائے،جہاں جگہ مِلے وہیں بیٹھ جانا چاہیے،اگر گردنیں پھلانگیں گے، دَھکے دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے تو اس سے *ایک تو مسلمانوں کو تکلیف پہنچنے کا سخت اندیشہ ہے *دوسرے نمبر پر اجتماع یا محفل کا ماحول بھی خراب ہو سکتا ہے، اس لیے جہاں جگہ مِلے، آرام سے وہیں بیٹھ جائیے! دیکھیے! وہ صحابی رَضِیَ اللہ عنہ جنہیں محفلِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم میں آگے جگہ نہ ملی تو وہ حیا کرتے ہوئے پیچھے ہی بیٹھ گئے، اس پر رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:اِسْتَحْیَا فَاسْتَحْیَا اللہ مِنْہٗ اس نے حیا کی تو اللہ پاک نے اس سے حیا فرمائی (یعنی اس پر رحمت فرمائی اور اسے معاف فرما دیا)۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اب مجلس کے ایک اَور اَدب کی طرف بڑھتے ہیں اور وہ اَدَب ہے: مجلس کے موضوعِ گفتگو کے مُتَعَلِّق ۔ یعنی جب ہم کسی مجلس میں بیٹھے ہیں، دوست احباب کے ساتھ بیٹھے ہیں، اب ہم نے وہاں گفتگو کس قسم کی کرنی ہے؟ سُورۂ مُجَادَلَہ میں اِرْشاد ہوا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَنَاجَیْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ مَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَ التَّقْوٰىؕ-وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(۹) (پارہ28، سورۂ مُجَادَلَہ:9)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ایمان والو! جب تم آپس میں مشورہ کرو تو گناہ اور حد سے بڑھنے اور رسول کی نافرمانی کا مشورہ نہ کرو اور نیکی اورپرہیزگاری کا مشورہ کرو اوراس اللہ سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami