Share this link via
Personality Websites!
479233
9510
جب پیارے نبی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم (درس و بیان وغیرہ سے) فارِغ ہو گئے تو فرمایا: کیا میں تمہیں 3 لوگوں کے مُتَعَلِّق خبر نہ دُوں...؟ *اُن میں سے ایک نے اللہ پاک كے حُضُور پناہ لی تو اللہ پاک نے اسے پناہ عطا فرما دی *دوسرے نے حیا کی تو اللہ پاک نے بھی اس سے حیا فرمائی *اور تیسرے نے مُنہ موڑا تَو اللہ پاک نے بھی اس سے اِعْراض فرما لیا۔([1])
اس حدیثِ پاک کی شرح میں عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا معنیٰ یہ ہے کہ ان 3 لوگوں میں سے (1):پہلے صحابی رَضِیَ اللہ عنہنے مجلس مُبَارَک (یعنی مسجدِ نبوی شریف میں سجی ہوئی اس محفلِ پاک میں آگے جگہ ڈھونڈنی چاہی تو) اللہ پاک نے انہیں اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے قُرْب میں جگہ عطا فرمائی یا یہ مطلب ہے کہ اس نیک عمل کی بَرَکَت سے روزِ قیامت انہیں عرش کے سائے میں جگہ عطا ہو گی۔([2]) (2):دوسرے صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے نبی اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے حیا کی (کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بیان فرما رہے تھے، لہٰذا یہ پیچھے ہی بیٹھ کر پیارے آقا کی پیاری باتیں سننے میں مَصْرُوف ہو گئے)۔ اس ادب کی بَرَکَت سے اللہ پاک نے بھی ان سے حیا فرمائی یعنی ان پر رحم فرمایا اور گُنَاہوں کی معافی عطا فرما دی (3):اور تیسرا شخص جو شایَد مُنَافق تھا۔ اس نے بغیر کسی مجبوری کے دِینی اجتماع سے مُنْہ پھیرا، اس کی نُحُوسَتْ یہ ہوئی کہ اللہ پاک نے اس سے اِعْراض فرمایا یعنی رحمت سے محروم کر دیا ۔([3])
وہ کہ اُس دَر کا ہوا، خلقِ خُدا اُس کی ہوئی وہ کہ اُس دَر سے پِھرا اللہ اُس سے پِھر گیا([4])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami