Share this link via
Personality Websites!
479232
9510
بیٹھ جایا کریں۔ حضرت جابِر بن سَمُرَہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:
كُنَّا اِذَا اَتَيْنَا النَّبِيَّ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم
ترجمہ: ہم جب بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوتے تو
جَلَسَ اَحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِیْ
ترجمہ: ہمیں جہاں جگہ ملتی وہیں بیٹھ جایا کرتے تھے۔([1])
بخاری شریف میں روایت ہے:مسجدِ نبوی شریف کا مُبَارَک مقام تھا، امام الانبیا، رسولِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تشریف فرما تھے،صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان بھی حاضِر تھے(اور ایک اجتماع یا حلقے کی صُورت میں درس و بیان، ذِکْر، اَذْکار وغیرہ کا سلسلہ جاری تھا، سُبْحٰنَ اللہ!کیسا خوبصُورت، نِرالا، عشق بھرا اور ایمان افروز منظر ہو گا...!!)
اِکْ سِمْت علی، اِکْ سِمْت عُمر، صِدِّیق اِدھر، عثمان اُدھر
اِن جگمگ جگمگ تاروں میں مہتاب کا عالَم کیا ہو گا...؟
خیر! رَاوِی کہتے ہیں:محفلِ نُور سجی ہوئی تھی کہ اتنے میں 3 شخص وہاں سے گزرے، انہوں نے جب دیکھا کہ مسجدِ نبوی شریف میں محفلِ نُور جاری ہے،سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان کی تربیت فرما رہے ہیں تَو اُن میں سے ایک شخص تو اپنے رستے چلا گیا، باقی 2 مسجد میں حاضِر ہوئے، ان 2 میں سے ایک نے خالی جگہ دیکھی تو آگے بڑھ کر وہاں بیٹھ گئے، دوسرے کو کوئی جگہ نہ مِل سکی تو یہ سب سے آخر میں بیٹھ گئے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami