Share this link via
Personality Websites!
479231
9510
لَا يُقِيْمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَّقْعَدِهٖ، ثُمَّ يَجْلِسُ فِيْهِ
ترجمہ: تم میں سے کوئی شخص دُوسرے کو اس کی جگہ سے اُٹھا کر وہاں نہ بیٹھے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھی اَدَب ہے، کوئی بڑا ہو یا چھوٹا، عالِم ہو یا طالِبِ عِلْم، سیٹھ ہو یا فقیر، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ پہلے بیٹھے ہوئے کو اس کی جگہ سے اُٹھا دے۔
اسی طرح یہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ہم جان بُوجھ کر بیچ میں بیٹھنے کی کوشش کریں۔ حدیث شریف میں ہے:
لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ اَنْ يُّفَرِّقَ بَيْنَ اثْنَيْنِ اِلَّا بِاِذْنِهِمَا
ترجمہ: کسی کے لیے حلال نہیں (یعنی مکروہ و منع ہے([2]))کہ 2شخصوں کے بیچ میں فاصلہ کرے مگر یُوں کہ وہ دنوں اجازت دے دیں۔ ([3])
یعنی 2شخص بیٹھے ہوئے ہیں، اگر تو آپس میں بےتکلّفی ہے، زبان سے کہہ کر یا بےتکلّفی کے سبب اُن کی طرف سے اجازت ہو، تب تو ان کے درمیان بیٹھنے میں حرج نہیں، اگر اُن کی طرف سے اجازت نہ ہو تو ہمارے لیے دُرست نہیں ہے کہ جان بُوجھ کر ان کے درمیان میں گُھسنے کی کوشش کریں۔ ظاہِر ہے اس سے انہیں تکلیف ہو گی۔
دُرُست اور اچھا انداز یہ ہے کہ جب ہم کسی مجلس میں پہنچیں تو جہاں جگہ ملے، وہیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami