Share this link via
Personality Websites!
479128
9506
عَنْہُمَا کے درمىان کسی معاملے کی وجہ سے بات چىت بند ہے تو مىں نے حضرت امام حسىن رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے کہا:لوگ آپ دونوں کو اپنا پیشواسمجھتے ہىں۔ آپ آپس مىں تعلق نہ توڑئیے،اپنے بھائى کے پاس جا کر ان سے بات چىت کىجئے ، کىونکہ آپ اُن سے عمر مىں چھوٹے ہىں۔ اِس پر حضرت امام حسینرَضِیَ اللہُ عَنْہ نے فرماىا: اگر مىں نے رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا یہ فرمان’’صلح مىں پہل کرنے والا جنت مىں بھى پہلے جائے گا‘‘نہ سُنا ہوتا تو مىں ضرور اُن کى خدمت مىں حاضر ہوتا مگر مىں ىہ پسند نہىں کرتا کہ اُن سے پہلے جنت مىں جاؤں۔
حضرت ابوہرىرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہىں:(حضرت امام حسىنرَضِیَ اللہُ عَنْہکے ىہ مخلصانہ جذبات سُن کر) مىں حضرت امام حسن رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے پاس گىا اورانہىں سارا واقعہ بتایا توحضرت امامِ حسن رَضِیَ اللہُ عَنْہنے فرماىا:’’صَدَقَ اَخِىْ“یعنی ’’مىرے بھائى نے سچ فرمایا‘‘پھر آپ کھڑے ہوئے اور اپنے بھائى حضرت امام حسىنرَضِیَ اللہُ عَنْہ کے پاس آ کر ان سے گفتگو فرمائی اور ىوں دونوں بھائىوں کے درمىان صلح ہوگئی۔
(ذخائر العقبى، الباب التاسع فی ذکر الحسن ولحسین،ذكر فضيلة یشترکان فیہ،ص۲۳۸ )
پیارے اسلامی بھائیو!اِمامِ حسن و اِمامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہما والی حکایت میں ہمارے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
ہم غورکریں!ہم صُلح کی طرف قدم کیوں نہیں بڑھاتے،صلح میں پہل کرنے کا ذہن کیوں نہیں بنتا؟کیا اس کو کہیں اپنی شان میں کمی تونہیں جانتے،سامنے والا صُلح کرنےکےلیے ہاتھ بڑھا رہا ہواورہمارا مُوڈ آف (Mood Off) ہونے کی وجہ سےہاتھ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami