Share this link via
Personality Websites!
479127
9506
فرمائے۔ یاد رکھئے! صُلْحُ کرنا ایک اچھا کام ہے۔صُلْحُ سے اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رِضا ملتی ہے۔قبر کے مراحل آسان ہوجاتے ہیں۔ آخرت کی منازل آسان ہوجاتی ہیں۔ انسان جنت کے قریب ہو جاتا ہے۔بندہ جہنم سے دُور ہو جاتا ہے۔ لوگوں کی نظروں میں عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔بندے کی نیک نامی ہوتی ہے۔محبتیں پروان چڑھتی ہیں۔نفرتوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔شیطان ذلیل و رُسوا ہوتا ہے۔روٹھے ہوئے خاندانوں کی ناراضیاں دُور ہوتی ہیں۔رِشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا جذبہ ملتا ہے۔سکون اور قرار نصیب ہوتا ہے۔بے چینی، بے سکونی اور ٹینشن کا خاتمہ ہوتا ہے۔ الغرض صُلْحُ کے بے شمار فوائد ہیں۔
افسوس!اتنے فوائد ہونے کے باوجود کچھ لوگ صُلْحُ سے کتراتے اور دُوریاں بڑھاتے ہیں۔ یقیناً اس کی بنیادی وجہ علمِ دِین سے دُوری ہے۔ ایسے موقع پر شیطان بھی اپنا جال بچھاکر لوگوں کو صلح کرنے سے دُور کرتا اور دُشمنیوں کے سلسلے برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔ ہمیں ہمت کرنی چاہیے اور صُلْحُکر کے دِین و دُنیا کے فوائد پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔صُلْحُ کے معاملے میں ہمارے بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمْ کا کیا انداز تھا؟ آئیے! اس کی ایک ایمان افروزجھلک سُنتے ہیں:
جنت میں بھائی سے پہلے نہ جانے کی خواہش
حضرت ابوہرىرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہىں:رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: کسى مسلمان کے لىے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تىن(3) راتوں سے زىادہ تعلق توڑے اور صلح میں پہل کرنے والا جنت مىں پہلے داخل ہوگا۔حضرت ابوہرىرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں:مجھے پتہ چلا کہ حضرت امام حسن اورحضرت امام حسىن رَضِیَ اللہُ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami