Share this link via
Personality Websites!
479126
9506
مقروض طے شدہ مدت میں قرض ادا نہ کر سکا تو اب اس بات پر صلح کروانا کہ مقروض اضافی مدّت پر جرمانہ ادا کرے،ایسی صُلْحُ کروانادُرست نہیں۔کسی سے اس بات پر صلح کرنا کہ وہ اپنے سگے بھائی یا بہن سے تعلقات ختم کر لے گا، ایسی صُلْحُ کروانادُرست نہیں۔اپنے دوست کو مجبور کرنا کہ مجھ سے صلح کرنی ہے تو فُلاں ڈرامہ یا گانا سننا یا دیکھنا ہوگا، ایسی صُلْحُ کروانادُرست نہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو!ان مثالوں سے معلوم ہوا! صُلْحُ ذاتی حقوق میں ہوتی ہے،شریعت کی نافرمانی میں صلح جائز نہیں۔اللہ پاک و رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی میں نہ کسی مخلوق کی فرماں برداری ہے اور نہ مُدَاہَنَت (دِین کے بارے میں کم ہمتی )کی اجازت ہے۔مُسلم شریف کی حدیث میں ہے:لَاطَاعَۃَ فِیْ مَعصِیَۃِ اللہِ اِنَّمَا الطَّاعَۃُ فِی الْمَعرُوْف یعنی اللہ پاک کی نافرمانی میں کسی کی فرمانبرداری جائز نہیں، فرمانبرداری صرف نیکی کے کاموں میں ہے۔(مسلم، ص۷۸۹ ،حدیث:۴۷۶۵)
صُلْحُ میں ان باتوں کاخیال رکھنا ضروری ہے کہ نافرمانیوں کے کاموں پر سمجھوتہ نہ ہو مثلاً گھر میں شادی کے فنکشن میں بچوں کا بھرپور زور ہے کہ ناچ گانے ،میوزیکل پروگرامز ہونے چاہئیں۔اب ماں باپ ،بچوں کی ناراضی سے بچنے کے لیےاس بات پر سمجھوتہ کر لیں کہ اسلام میں صُلْحُ کی بڑی اہمیت ہے، اس لیے ہم نے بچوں کی مان لی۔ ایسی صُلْحُ ناجائز و حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
اللہ پاک ہمیں شریعت کے تقاضوں کے مطابق صلح کرنے کی توفیق عطا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami