Share this link via
Personality Websites!
479123
9506
میدانِ محشر کے معاملات،بندوں کے حساب و کتاب اور جزا و سزا کے فیصلے کا وقت ابھی آنا باقی ہے،مگر قربان جائیے!آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے قیامت سے پہلے ہی قیامت میں ہونے والے واقعات کو نہ صرف ملاحظہ فرمالیا بلکہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے سامنے اس کا اظہار بھی فرمایا۔(2)بندوں کے حقوق کا معاملہ بہت نازک ہے کہ میدانِ مَحْشَر میں ایک بندہ اپنا حق طلب کرنےکے لئے دوسرے بندے کے خلاف بارگاہِ الٰہی میں دعویٰ کرے گا۔افسوس!اب ایسا لگتاہے کہ دِین سے دُوری اور بے عملی کے سبب لوگوں نے بندوں کے حقوق کے معاملے کو بہت ہلکا سمجھ لیا ہے،مثلاً کہیں سیٹھ نوکروں (Workers) کے حقوق ادا نہیں کررہا تو کہیں نوکر سیٹھ کی چیزوں کو نقصان پہنچاکر اس کے حقوق ضائع کررہے ہیں،کہیں والدین بچوں کو ان کے حقوق دینے پر راضی نہیں تو کہیں اولاد ماں باپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہوئے ہیں،کہیں بیوی اپنے شوہر کے حقوق میں کوتاہی کررہی ہے تو کہیں شوہر بیوی کے حقوق ادا کرنےسے جان چھڑا رہا ہے،کہیں رشتے داروں میں حقوق کی ادائیگی کے معاملے میں سالوں سے جنگ جاری ہے تو کہیں پڑوسیوں کے حقوق میں کوتاہی ہورہی ہے۔
یاد رکھئے!دنیا میں اگر کسی نے کسی کا حق مارا ہےتو عقلمندی اسی میں ہے کہ وہ یہیں پرادا کردے یا معاف کروالے،ورنہ آخرت میں شدید رُسوائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،چنانچہ
رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشاد فرمایا:قیامت کے دن تم لوگ ضرور حق داروں کو ان کے حقوق حوالے کرو گے حتّٰی کہ بے سینگ بکری کا سینگ والی بکری سے بدلہ لیا جائے گا۔([1])مطلب یہ کہ اگر تم نے دنیا میں لوگوں کے حُقُوق ادا نہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami