Share this link via
Personality Websites!
479122
9506
گے،ایک عرض کر ے گا :اےاللہ پاک ! اس سے میر اانصاف دِلا کہ اس نے مجھ پر ظلم کیا تھا۔اللہ پاک دعویٰ کرنے والے سے فرمائے گا:اب یہ بے چارہ(یعنی جس پر دعویٰ کیا گیا ہے وہ) کیا کرے اِس کے پاس تو کوئی نیکی باقی نہیں۔مظلوم(مُدَّعی) عرض کرے گا:میرے گناہ اس کے ذِمّے ڈالد ے۔اتنا اِرشاد فرما کر رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم رو پڑے،فرمایا:وہ دن بہت عظیم دن ہوگا کیونکہ بر وزِ قِیامت ہر ایک اس بات کا ضرورت مند ہوگا کہ اس کا بو جھ ہلکا ہو ۔ اللہ پاک مظلوم (یعنی مُدَّعی)سے فرمائے گا:دیکھ تیرے سامنے کیا ہے؟وہ عرض کرے گا:اے پروردگار!میں اپنے سامنے سونے کے بڑے شہر اور بڑے بڑے مَحلات دیکھ رہا ہوں جوموتیوں سے آراستہ ہیں ، یہ شہر اور عُمدہ مَحلات کس پیغمبر یا صِدّیق یا شہید کے لئے ہیں؟اللہ پاک فرمائے گا: یہ اُس کے لئے ہیں جواِن کی قیمت ادا کرے۔بندہ عرض کرےگا:ان کی قیمت کون ادا کر سکتا ہے ؟ اللہ پاک فرمائے گا: تُو ادا کر سکتا ہے۔وہ عرض کرے گا:کس طر ح ؟ اللہ پاک فرمائے گا:اِس طرح کہ تُو اپنے بھائی کے حُقُوق مُعاف کردے۔بندہ عرض کرے گا:اے اللہ پاک!میں نے سب حُقُوق مُعاف کئے۔اللہ پاک فرمائے گا:اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑواوردونوں اِکٹھے جنت میں چلے جاؤ۔ پھر سرکار ِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اللہ پاک سے ڈرو اور مخلوق میں صُلْح کرواؤ،کیونکہاللہ پاک بھی برو زِ قِیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا۔(مستدرک،۵ /۷۹۵ ،حدیث:۸۷۵۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
اےعاشقانِ رسول!بیان کردہ حدیثِ پاک کے ضمن میں کئی نکات موجود ہیں:آئیے!چند نکات کے بارے میں سنتے ہیں:(1)قیامت ابھی قائم نہیں ہوئی،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami