Share this link via
Personality Websites!
479144
9506
جوشخص لوگوں کے درمیان صُلح کرواتا ہے اللہ پاک اُسے ہر کَلِمَہ کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرماتا ہے اور اُس کے پچھلے(صغیرہ)گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ (الترغیب والترھیب،کتاب الادب، باب اصلاح بین الناس، رقم: ۹،۳/۳۲۱ ملتقطاً) *سب سے افضل صَدقہ رُوٹھے ہوئے لوگوں میں صُلْح کرا دینا ہے۔(التر غیب والترہیب، کتاب الادب، باب اصلاح بین الناس ،۳/۳۲۱,حدیث: ۶)*عمدہ اخلاق اور اچھے اعمال میں سے لوگوں میں صُلْح کروانا بھی ہے۔(احیاء العلوم، ۲/۱۲۶۶) نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا: مسلمانوں کے درمیان صُلْح کروانا جائز ہے مگر وہ صُلح(جائز نہیں )جو حرام کو حلال کر دے یا حلال کو حرام کر دے۔ (ابو داود، کتاب الاقضیۃ، باب فی الصلح، ۳/۴۲۵، حدیث: ۳۵۹۴) مثلاً زَوجَین (میاں بیوی) میں اِس طرح صُلح کرائی جائے کہ خاوَند(شوہر)اُس عورت کی سوکن(اپنی دوسری بیوی)کے پاس نہ جائے گا یا مسلمان مقروض اِس قدر شراب و سُود اپنے غیرمسلم قرض خواہ کودے گا۔پہلی صورت میں حلال کو حرام کیا گیا، دوسری صورت میں حرام کو حلال، اس قسم کی صُلح کروانا حرام ہیں جن کا توڑ دینا واجب ہے۔
(مرآۃ المناجیح،۴/٣٠٣ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami