Share this link via
Personality Websites!
479140
9506
وَسَلَّمَ کی(بھی)سُنّت ہے۔(صراط الجنان،۲/۱۹)* چنانچہ ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اَوس و خَزْرَج دو قبیلوں کے درمیان صُلْح کروائی۔(در منثور، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۱۰۰، ۲/۲۷۹ماخوذاً) *جھوٹ بول کر دو مَردوں یا مَرد اور عورت کے درمیان صُلْح کروانا جائز ہے۔(جہنم میں لے جانے والے اعمال،۲/۷۱۳)چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: جھوٹ کہیں ٹھیک نہیں مگر تین جگہوں میں:(1)مَردکااپنی عورت کوراضی کرنے کےلیے (جھوٹی) بات کرنا، (2) لڑائی میں جھوٹ بولنااور(3)لوگوں کے درمیان صُلْح کرانے کے لیے جھوٹ بولنا۔ (ترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء في إصلاح ذات البین،حدیث: ۱۹۴۵،۳ / ۳۷۷) *تین صورتوں میں جھوٹ بولنا جائز ہے یعنی اِس میں گناہ نہیں:(1)جب ظالِم ظلم کرناچاہتاہواُس کےظلم سے بچنے کے لیےبھی جائزہے۔(2) دومسلمانوں میں اِختلاف ہےاوریہ اُن دونوں میں صُلْح کرانا چاہتا ہے مثلاً ایک کےسامنےیہ کہہ دے کہ وہ تمہیں اچھاجانتاہے،تمہاری تعریف کرتاتھایااُس نےتمہیں سلام کہلابھیجاہےاور دوسرے کے پاس بھی اِسی قسم کی باتیں کرے تا کہ دونوں میں عداوت(دشمنی) کم ہوجائے اور صُلْح ہوجائے۔(3) (شوہر اپنی)بی بی کو خوش کرنے کے لیے کوئی بات خلافِ واقع کہہ دے۔
(بہارِ شریعت،۱۶/۵۱۷ملتقطاً)
صلح کرنے کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے،لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami