Share this link via
Personality Websites!
479121
9506
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آج کے ہمارے بیان کا موضوع ہے”جنت کی قیمت“جنتی محلات کسے ملیں گے؟صُلْحُ کے بارے میں آیتِ مبارکہ اور فراٰمِیْن رسول،جنت کی جھلکیاں،روٹھا ہوا شخص کیسے مانا، جنت میں کون کون جائے گا، نماز کی اہمیت، نماز جنت میں داخلے کا سبب اور اس کے علاوہ کئی نکات بیان کئے جائیں گے۔اے کاش! ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کےساتھ سننا نصیب ہوجائے۔اٰمِیْن
حضرت اَنَس رَضِیَ اللہُ عَنْہفرماتے ہیں:ایک رو ز سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تشریف فرماتھے،آپ مسکرائے۔امیرُ المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے عرض کی: یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! آپ پرمیرے ماں باپ قربان ! آپ کیوں مسکرائے ؟ارشاد فرمایا :میرے دو اُمَّتی اللہ پاک کی بار گاہ میں دو زانُوگِر پڑیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami