Share this link via
Personality Websites!
479138
9506
جڑے ہوئے ہیں مگر ہم میں اور اللہ پاک کے نیک بندوں میں فرق ہے، حالانکہ وہ بھی کھاتے پیتے تھے اور ہم بھی کھاتے پیتے ہیں،وہ بھی سوتے تھے اور ہم بھی،وہ بھی نکاح کرتے تھے اور ہم بھی۔ لیکن وہ یہ سب کام اللہ پاک کی رضا کے لیے ، اچھی نیتوں کے ساتھ کرتے تھے اور ہم صرف اپنی دنیا بنانے کے لیے کرتے ہیں۔ان کے یہ سب کام آخرت کے کام تھے اور ہمارے یہ سب کام دنیا کے کام ہیں۔یاد رہے!یہ دنیاوی معاملات ، دین سے الگ نہیں مگر ان ہی کو سب کچھ سمجھ لینا، یہ ضرور دینی تعلیمات سے الگ ہونا ہے۔
اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جس نے اللہ کریم کو راضی کیا ہوگا، جس کے دل میں خوفِ خدا ہوگا،جو رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سنتوں کا دیوانہ ہوگا،جس نے نیک اعمال کئے ہوں گے،جس کا دل محبتِ صحابہ و اہلِ بیت رَضِیَ اللہُ عَنْہم سے معمور ہوگا،جسے اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے سچی عقیدت و محبت ہوگی، جس نے اپنے اعضاء کو گناہوں سے بچایا ہوگا،جس نے شریعت کے احکام کی بجا آوری کی ہوگی اور جس نے اللہ کریم اور بندوں کے حقوق ادا کئے ہوں گے۔
جنت میں لے جانے اعمال میں سے ایک اہم ترین عمل پانچ وقت کی نماز ادا کرنا بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ* نَماز ایک عَظِیْم عِبادَت ہے،*جنت میں لے جانے والا عمل ہے،* مومن کے لئے بہترین عمل ہے ،* نُور ہے،* دو رَکْعت نماز دنیا اور جو کچھ اس میں ہے سب سے بہتر ہے،* اللہ پاک کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے،* ہر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami