Share this link via
Personality Websites!
479137
9506
امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہارشاد فرماتے ہیں:بسا اوقات غمخوارى اور تعزىت کے دنىا مىں بھى فائدے دىکھے جاتے ہىں، چنانچہ یہ ان دنوں کى بات ہے جن دنوں نور مسجد کاغذى بازار کر اچى مىں مىرى اِمامت تھى، اىک اسلامى بھائى پہلے مىرے قرىب تھے پھر کچھ دور دور رہنے لگے مگر مجھے اندازہ نہ تھا، اىک دن فجر کے بعد مجھے ان کے والد صاحب کى وفات(Death)کى خبر ملى مىں فورا ًان کے گھر پہنچا، ابھى غُسْلِ مىّت بھى نہ ہوا تھا، دعا فاتحہ کى اور لوٹ آىا، نمازِ جنازہ مىں شرىک ہو کر قبرستان ساتھ گىا اور تدفىن مىں بھى پىش پىش رہا، اس کے فوائد تصور سے بھى بڑھ کرحاصل ہوئےچنانچہ اس اسلامى بھائى نے خود ہى انکشاف کىا کہ مجھے آپ کے بارے مىں کسى نے بہکاىا تھا، اس کى باتوں مىں آکر مىں آپ سے دور ہوگىا اور اتنا دور کہ آپ کو آتا دىکھ کر چھپ جاتا تھا، لىکن مىرے پىارے والد صاحب کى وفات پر آپ کے ہمدردانہ انداز نے مىرا دل بدل دىا، جس آدمى نے مجھے آپ سے بد دِل کىا تھا وہ مىرے والد ِ مرحوم کے جنازے تک مىں نہىں آىا، اس واقعے کو کوئى 35 سال کا عرصہ گزر چکا ہوگا وہ اسلامى بھائى آج بھى بہت مَحَبَّت کرتے ہىں، نہاىت بااثر ہىں تنظىمى طور پر کام بھى کرتے ہىں،داڑھی سجائى ہوئى ہے،خود مىرے پىر بھائى ہىں، مگر ان کے بال بچے،دىگر بھائى اور خاندان کے مزىد افراد عطارى ہىں، چھوٹے بھائى دعوتِ اسلامى کے ذمے دار ہىں جبکہ بڑے بھائى بھى باعمامہ تھے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
ترکِ جنت ترکِ دنیا سے زیادہ مشکل ہے
پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!زندگی گزارنے کے لئے ہم دُنیاوی معاملات سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami