Share this link via
Personality Websites!
479136
9506
تعزیت یعنی مصىبت زدہ آدمى کو صبر کى تلقىن کرنا ایک بہت ہی پیارا اور جنت میں لے جانے والا عمل ہے،چنانچہ
حضرت جابررَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے:رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:جو کسی غم زدہ شخص سے تعزیت (یعنی اس کی غم خواری)کر ے گا اللہ پاک اسے تقوے کا لباس پہنائے گا اور روحوں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کرے گا اللہ پاک اسے جنت کے جوڑوں میں سے دو ایسے جوڑےپہنائے گا جن کی قیمت دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔([1])
لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی مسلمانوں سے تعزیت کرکے جنت میں لے جانے والے اس عمل کو اپنائیں اور اس کی برکتیں پائیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نیک اعمال کے رسالے میں بھی مسلمانوں کی عیادت و تعزیت کرنے پر مشتمل ایک نیک عمل بھی شامل ہے، چنانچہ نیک عمل نمبر 61 ہے: کیا اس ہفتے کم از کم کسی ایک مریض یا دکھیارے کے گھر یا اسپتال جاکر سُنَّت کے مطابق عیادت یا غمخواری یا عزیز کے اِنتقال پر تعزیت کی؟ (تعویذاتِ عطاریہ کے استعمال کا مشورہ دے کر ثواب کمائیے)
آئیے!اس ضمن میں سیرتِ امیرِ اہلِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک ایمان تازہ کرنے والا واقعہ سنتے ہیں،چنانچہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami