Share this link via
Personality Websites!
479135
9506
ملنا چاہیں گے تو ایک کا تخت دوسرے کے پاس چلا جائے گا،*اُن میں اللہ کریم کے نزدیک سب میں عزت والا وہ ہے جو اﷲ پاک کے وجہِ کریم کے دیدار سے ہر صبح و شام مُشَرَّف ہوگا ،* جب جنتی جنت میں جا لیں گے اﷲ پاک اُن سے فرمائے گا:کچھ اور چاہتے ہو جو تم کو دوں؟عرض کریں گے:تُو نے ہمارے منہ روشن کیے، جنت میں داخل کیا، دوزخ سے نجات دی۔ اُس وقت پردہ کہ مخلوق پر تھا اُٹھ جائے گا تو دیدارِ الٰہی سے بڑھ کر انھیں کوئی چیز نہ ملی ہوگی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
سُبْحٰنَ اللہ! آپ نے سُنا کہ جنت کیسی حسین ودلکش ہے اور ربِّ کریم نے اس میں کیسی کیسی عظیمُ الشان نعمتیں رکھی ہیں،لہٰذا اگر ہم بھی جنت کی ان عظیم الشان نعمتوں میں سے حصّہ پانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمارا آخری ٹھکانہ جنت ہو تو ہمیں جیتے جی جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے ہوں گے۔ایک عمل تو آپ نے سنا کہ صُلْحُ کروانا جنت میں لے جانے والا عمل ہے۔آئیے! جنت میں لے جانے والے چند مزید اعمال کے بارے میں سنتے ہیں۔یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ جنت میں جانے کیلئے ایمان لانے کے ساتھ ساتھ اچھے اعمال کا ہونابھی بہت ضروری ہے۔ قرآنِ کریم میں تقریباً 56سے زائد مقامات پر نیک اور اچھے اعمال کاذِکرکیاگیا ہے۔ چند اچھے اعمال ملاحظہ کیجئے:نماز پڑھنا،روزہ رکھنا،زکوۃ دینا،حج کرنا،نوافل کی کثر ت کرنا، سچ بولنا،مسلمانوں کو کھانا کھلانا،حُسْنِ سلوک سے پیش آنا،علمِ دین سیکھنا سکھانا، نیکی کا حکم دینا،بُرائی سے منع کرنا،ایک دوسرے کے حقوق کو پوراکرنا وغیرہ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami