Share this link via
Personality Websites!
479134
9506
ہونگے،خادِموں(Servants)میں ہر ایک کے ہاتھ میں چاندی کا پیالہ ہوگا اور دوسرے ہاتھ میں سونے کا اور ہر پِیالے میں نئے نئے رنگ کی نعمت ہو گی،جتنا کھاتا جائے گا لذّت میں کمی نہ ہوگی بلکہ زیادَتی ہوگی،ہر نوالے میں ستَّرمزے ہوں گے، ہر مزہ دوسرے سے مُمتاز، وہ مزے ایک ہی ساتھ محسوس ہوں گے،ایک کا احساس دوسرے سے روکنے والانہ ہوگا،* جنتیوں کے نہ لباس پُرانے پڑیں گے ، نہ ان کی جوانی فنا ہوگی، *اگر جنت کا کپڑا دنیا میں پہنا جائے تو جو دیکھے بے ہوش ہو جائے، اور لوگوں کی نگا ہیں اس کو برداشت نہ کر سکیں،*اگر کوئی حور سمندر میں تھوک دے تو اُس کے تھوک کی مٹھاس کی وجہ سے سمندر میٹھا ہوجائے اور ایک روایت ہے:اگر جنت کی عورت سات سمُندروں میں تھوکے تو وہ شہد سے زیادہ میٹھےہو جائیں،* سر کے بال اور پلکوں اور بھَووں کے سوا جنتی کے بدن پر کہیں بال نہ ہوں گے، سب بے رِیش ہوں گے،سُرمہ لگی آنکھیں،تیس(30)برس(Thirty years)کی عُمر کے معلوم ہوں گے،کبھی اس سے زیادہ معلوم نہ ہوں گے،*پھر لوگ اللہ کریم کے حکم سے ایک بازار میں جائیں گے جسےفرشتے گھیرے ہوئے ہیں، اُس میں وہ چیزیں ہوں گی کہ ان کی مثل نہ آنکھوں نے دیکھی نہ کانوں نے سُنی، نہ دلوں پر ان کاخیال گزرا، اس میں سے جوچیزچاہیں گے،اُن کے ساتھ کر دی جائے گی اور خرید و فروخت نہ ہوگی *جنتی اس بازار میں باہم ملیں گے،چھوٹے مرتبے والا بڑے مرتبے والے کو دیکھے گا، اس کا لباس پسند کرے گا،ابھی گفتگو ختم بھی نہ ہوگی کہ خیال کرے گا”میرا لباس اُس سے اچھا ہے“ اور یہ اس وجہ سے کہ جنت میں کسی کے لیے غم نہیں،* جنتی باہم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami