Share this link via
Personality Websites!
479015
9499
ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں دل بدلنے والی 41 باتیں رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر (Share) کیجیے!*مکتبۃُ المدینہ پیش کر رہا ہے ؛محشر کی سخت گرمی میں عرش الٰہی کا سایہ پانے والے خوش نصیبوں کے بیان پر مشتمل زبردست رسالہ سایہ عرش کس کس کو ملے گا ؟آپ یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے40روپے کی بجائے اسپیشل ڈسکاؤنٹ پر 23 روپےمیں حاصِل کیجیے، خود بھی مطالعہ کیجیے ، دوسروں کو بھی دعوت دیجیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
مُعَانَقہ کرنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم : جس کا کوئی بھائی ہو،اسے چاہیے اپنے بھائی سے مُعَانقہ کرے۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami