Share this link via
Personality Websites!
479013
9499
آپ بھی یہ سُنَّت اپنائیے! نماز ِ فجر کے لیے جگایا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی*دوسروں کو جگائیں گے تو خود بھی نمازِ فجر باجماعت پڑھنے کی سَعَادت ملے گی*صبح صبح نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب ملے گا*آپ کے جگانے سے جتنے لوگ نماز پڑھیں گے، ان سب کی نمازوں کا ثواب انہیں بھی ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! آپ کے اعمال نامے میں بھی لکھا جائے گا*صبح صبح پیدل چلنے کا موقع ملے گا تو صحت اچھی رہے گی۔
کوئی مشکل نہیں ہے، وقتِ جماعت سے 20، 25 منٹ پہلے اُٹھ جائیے! نمازِ فجر کے لیے تو جانا ہی ہے، صدا لگاتے چلے جائیے! مسجد بھی پہنچ جائیں گے اور اللہ پاک کے فضل سے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب بھی مل جائے گا۔ نِیّت کر لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!نمازِ فجر کے لیے جگایا کروں گا۔ آئیے آپ کی ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار آپ کو سناتا ہوں۔
فیضانِ مدینہ کے لیے زمین مل گئی
ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:دَعْوَتِ اِسْلَامی کے قافلے کے ساتھ ہم ایک شہر میں گئے،اَذانِ فَجْر کے بعد ہم فجر کے لیے جگانے جا رہے تھے کہ اچانک ایک گھر سے ایک ماڈرن نوجوان ہمارے ساتھ شامِل ہوا اور اُس نے فَجْر کی نَماز مَسْجِد میں باجَمَاعَت ادا کی۔بعد میں اِس نوجوان کے والِد قافلے والوں سے ملنے کے لیے آئے۔یہ امیر شخص تھے۔ انہوں نے آکر بتایا کہ نمازِ فجر میں جگانے کی بَرَکَت سے میرا نافرمان ماڈرن (Modern)بے نَمازی بیٹا پنج وقتہ نَماز پڑھنے لگا ہے۔اَلحمدُ للہ! اِس ماڈرن (Modern)نوجوان کے والِد نے مُتَاَثِّر ہو کر اُس شہر میں مَدَنی مَرْکَز فیضانِ مدینہ کے لیے زمین دے دی۔
تِرا شکر مولا دیا دینی ماحول نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami