Share this link via
Personality Websites!
479012
9499
کریم سے دُوری اِخْتیار کر لی جاتی ہے، آپ ذرا اللہ پاک کا کلام پڑھ کر تَو دیکھیے! اس میں صِرْف ماضِی کی تاریخ ہی موجود نہیں ہے، آیندہ آنے والوں کی تاریخ بھی موجود ہے، وہ کونسا عِلْم ہے جو کلامِ رَبُّ الْعَالَمِينَ میں موجود نہیں ہے، بَس ہم اس کی طرف رجوع نہیں کرتے۔ کاش! ہمیں قرآنِ کریم پڑھنے کا، سمجھنے کا، سیکھنے کا اور کثرت سے اس کی تِلاوت کرنے کا شوق پڑ جائے۔ نِیّت کیجیے! زیادہ نہیں تَو کم از کم سُورۂ وَاقِعہ سے کچھ نہ کچھ ، تَرْجَمَۂ کنز الایمان کے ساتھ، آسان تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان کے ساتھ، تفسیر صِراطُ الجنان، نُورُ الْعِرْفان اور خَزائنُ الْعِرفان کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:فجر کے لیے جگانا
پیارے اسلامی بھائیو! بااخلاق مومن بننے، خوف ِ خدا و عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے!12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجیے، 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:فجر کے لیے جگانا بھی ہے۔
نمازِ فجر کے لیے جگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے؛*اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم فجر کے لیے جاتے ہوئے سوئے ہوؤں کو جگاتے تھے([1])*مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کا بھی یہی انداز تھا ([2])اور*مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہ عنہ بھی اس پیاری پیاری سُنّت کے عامِل تھے۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami