Share this link via
Personality Websites!
479010
9499
اللہ پاک ہمیں سچّی پکّی تَوْبَہ کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ہم گُنَاہ چھوڑیں، خوب نیکیاں کریں، اللہ پاک کو راضِی کرنے والے کاموں میں مَصْرُوف ہو جائیں، کاش! کاش! کاش! ہماری مغفرت کا سامان ہو جائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
گناہگار ہوں میں لائقِ جہنَّم ہوں کرم سے بَخش دے مجھ کو نہ دے سزا یاربّ !
بُرائیوں پہ پَشَیماں ہوں رَحم فرمادے! ہے تیرے قَہر پہ حاوی تری عطا یاربّ!([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! سُورۂ وَاقِعہ پڑھنے، سیکھنے اور سمجھ کر پڑھنے کے بہت سارے فضائل ہیں، یہ بہت ہی فضیلت والی سُورت ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ کائنات، فخرِ موجودات صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
مَنْ قَرَاَ كُلَّ لَيْلَةٍ سُورَةَ الْوَاقِعَةِ لَمْ تُصِبْهُ فَاقَةٌ اَبَدًا
ترجمہ: جو روزانہ رات کو سُورۂ وَاقِعہ کی تِلاوت کرے، وہ کبھی فاقہ (یعنی بُھوک اور تنگدستی) کا شِکار نہیں ہو گا۔ ([2])
ایک حدیثِ پاک میں فرمایا:
عَلِّمُوْا نِسَاءَكُمْ سُوْرَةَ الْوَاقِعَةِ، فَاِنَّهَا سُوْرَةُ الْغِنٰى
ترجمہ: اپنی عورتوں کو سُورۂ وَاقِعہ سکھاؤ کہ بیشک یہ سُورتِ غِنیٰ (یعنی محتاجی دُور کرنے والی سُورت) ہے۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami