Share this link via
Personality Websites!
478907
9498
ہم عموماً کہا کرتے ہیں نا؛ پہلے کا زمانہ اچھا تھا، پہلے لوگ بڑی محبّت والے ہوتے تھے، صحابۂ کرام علیہم الرّضوان ہی کی مثال لیجیے! جیسی محبتیں، پیار، گہرا بھائی چارہ صحابۂ کرام علیہم الرّضوان کے درمیان تھا، اس کی مثال بعد کے زمانوں میں نہیں مل سکتی۔ کیا وجہ تھی، ان لوگوں کے دِل اتنے مِلے ہوئے کیسے تھے؟ بہت وُجُوہات ہیں، ایک اَہَم وجہ یہ بھی ہے کہ صحابۂ کرام علیہم الرّضوان آپس میں سلام کو بہت عام کیا کرتے تھے۔ صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اَنَّ اَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوْا يَكُوْنُوْنَ مُجْتَمِعِيْنَ
ترجمہ: بیشک صحابۂ کرام علیہم الرّضوان آپس میں مِل جُل کر چل رہے ہوتے۔
فَتَسْتَقْبِلُهُمُ الشَّجَرَةُ، فَتَنْطَلِقُ طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ عَنْ يَمِيْنِهَا وَطَائِفَةٌ عَنْ شِمَالِهَا
ترجمہ: چلتے چلتے راستے میں کوئی درخت آجاتا، اب کچھ صحابہ درخت کی سیدھی طرف سے گزرتے، کچھ دوسری طرف سے گزرتے۔
فَاِذَا الْتَقَوْا سَلَّمَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ
ترجمہ: جب درخت کو پار کر کے دوبارہ ملتے تو آپس میں ایک دوسرے کو سلام کیا کرتے تھے۔ ([1])
اللہ اکبر! کیسا جذبہ ہے...!! درخت کتنا بڑا ہوتا ہے...؟ اسے پار کرتےہوئے کتنا ٹائم لگتا ہو گا؟ بَس چند سیکنڈ...!! آپس میں یہ چند سیکنڈ کی جُدائی ہوئی، اس کے بعد ملے تو فورًا پہلے سلام...!! سُبْحٰنَ اللہ! *.ہمارے ہاں تو گھر میں آتے جاتے سلام نہیں کیا جاتا *.دوست احباب سے، سکول، آفس وغیرہ میں کولیگز سے ملتے ہیں تو سلام نہیں کرتے کہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami