Share this link via
Personality Websites!
478905
9498
زبان سے ادا کرنے کی سَعَادت بھی نصیب ہو جاتی ہے۔
میں آپ کو ایک حیرت کی بات عرض کروں؛ آج ہمارے ہاں لوگ جن کی نقل میں اپنا پیارا پیارا اِسْلامی سلام چھوڑ کر اِدھر اُدھر کے جملے بولتے ہیں نا، وہ لوگ اَصْل میں ہمارے اسی اندازِ سلام کی وجہ سے ہم سے حَسَد رکھتے ہیں۔ حدیث شریف سنیے! پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمنے فرمایا:
مَا حَسَدَكُمُ الْيَهُودُ عَلٰى شَيْءٍ مَا حَسَدُوْكُمْ عَلَى السَّلَامِ وَالتَّاْمِيْنِ
ترجمہ: یعنی یہود تم سے کسی چیز کے مُعَاملے میں اتنا حَسَد نہیں کرتے، جتنا سلام اور آمین کی نعمت ملنے پر کرتے ہیں۔ ([1])
یعنی اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ جو اِسْلامی طریقۂ سلام ہے اور ہم جو دُعاؤں پر آمین کہتے ہیں، یہ دونوں ہمارے پاس اتنی بڑی اور اعلیٰ تَرِین نعمتیں ہیں کہ غیر مسلم، اَہْلِ کتاب ہم پر حَسَد کیا کرتے تھے کہ کاش! یہ 2طریقے تَورات شریف کے ذریعے یا انجیلِ مقدَّس کے ذریعے اُنہیں تعلیم کیے جاتے۔ مگر افسوس! وہ مَحْرُوم رہ گئے۔ یہ طریقے ہم مسلمانوں کو عطا کر دئیے گئے ہیں۔
اللہ اکبر...!! اندازہ کیجیے! یہ کتنی بڑی نعمتیں ہیں مگر کیا کریں؛ ہمارے ہاں لوگ خوامخواہ اِحْساسِ کمتری کا شِکار رہتے ہیں۔ وہ ہم سے جلتے ہیں کہ اُنہیں اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنے کی دولت مل گئی اور ہمارے ہاں لوگ کہتے ہیں: اگر اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہا تو ہم ماڈرن نہیں لگیں گے، لوگ ہمیں پُرانے دَور کا سمجھیں گے۔ واہ...!! کیسی اُلٹی سمجھ ہے نا۔ اللہ پاک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami