Share this link via
Personality Websites!
478922
9498
وضاحت: مُعَاشرے میں عام پائی جانے والی ایک غلطی ہے، عمومًا لوگ اِس طرح کے سُوال بھی پوچھتے ہیں، جن کو بات بات پر قسم کھانے کی عادَت ہوتی ہے، وہ بعض دفعہ ناچاہتے ہوئے بھی قسم اُٹھا لیتے ہیں، پِھر دُشواری پیش آتی ہے، مسئلہ ذِہن میں بٹھا لیجئے!آیندہ کی کسی بات کی جو قسم اُٹھائی جاتی ہے، اسے مُنْعَقِدَہ کہتے ہیں، ایسی قسم غلطی سے اُٹھائی ہو یا جان بُوجھ کر دونوں صُورتوں میں اسے پُورا کرنا لازِم ہے، توڑ دی تو کفّارہ لازم ہو گا، مثلاً کہنا چاہتا تھا: میں پانی پیوں گا۔ زبان سے نکل گیا: خُدا کی قسم! میں پانی نہیں پیوں گا۔ یہ قسم ہو گئی، اب توڑی تو کَفّارہ لازِم ہو گا۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ظالم کے شر سے بچنے کا روحانی علاج
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
جو کسی ظالم کے سامنے 50 بار بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اُس کے شر سے مَحْفُوظ رہے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami