Share this link via
Personality Websites!
478920
9498
جائے، کسی ضرورت کے سبب فون پر بات وغیرہ کرنی پڑ جائے تو ہم نے اسے سلام نہیں کرنا۔ ہاں! بعض غیر مسلم ہمارے ساتھ ہی ہمارے مُعَاشرے میں رہ رہے ہوتے ہیں، وہ اگر ہمیں سلام کر دیں تو کیا کرنا ہے؟ حدیثِ پاک میں اِرْشاد ہوا:
اِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ اَهْلُ الكِتَابِ فَقُوْلُوْا وَعَلَيْكُمْ
ترجمہ: جب اَہْلِ کتاب (یعنی غیر مسلم) تمہیں سلام کریں تو جواب میں کہو: وَ عَلَیْکُم۔([1])
یعنی ان کے سلام کے جواب میں سَلام کا لفظ نہیں کہنا۔ بَس وَعَلَیْکُمْ کہہ دینا ہے۔
آخر میں ایک اور مسئلہ سُن لیجیے! ہمارے ہاں گھروں میں اَلحمدُ لِلّٰہ! ابھی تک یہ رواج موجود ہےکہ جب کوئی مہمان اپنے گھر واپس جانے لگتا ہے تو کہتے ہیں: سب کو ہمارا سلام دے دینا۔ یہ بہت اچھی عادَت ہے البتہ اس معاملے میں ایک مسئلہ ذہن نشین کر لیجیے! فتاوٰی شامی میں ہے:کسی سے کہہ دیا کہ فُلاں کو میرا سلام کہہ دینا، اس پر سلام پہنچانا واجب ہے اور جب اس نے سلام پہنچایا تو سامنے والا جواب یُوں دے: عَلَیْکَ وَعلیہ السَّلام۔
مزید فرماتے ہیں: یہ سلام پہنچانا اس وقت وَاجِب ہے، جب اس نے کہہ دیا ہو کہ ہاں میں تمہارا سلام کہہ دوں گا۔ اس صُورت میں سلام اس کے پاس امانت ہے، جو اُس کا حق دار ہے (یعنی جس کے نام کا سلام ہے) اس کو دینا ہی ہو گا۔ عموماً حاجیوں سے لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ حُضُورِ اَقْدَس صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے دربار میں میرا سلام عرض کر دینا، یہ سلام بھی پہنچانا واجب ہے۔([2])
بَزبانِ زائریں تو میں سلام بھیجتا ہوں کبھی خود سلام لاتاتو کچھ اور بات ہوتی([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami