Share this link via
Personality Websites!
478918
9498
ایک روایت میں فرمایا:
وَالْمَاشِيَانِ اَيُّهُمَا يَبْدَاُ بِالسَّلَامِ فَهُوَ اَفْضَلُ
ترجمہ: دونوں ہی پیدل چل رہے ہوں تو ان میں جو پہل کر لے گا، وہ زیادہ فضیلت والا ہے۔([1])
ہمارے ہاں ایک اور بھی مسئلہ ہے، مثلاً ہم نے کسی کو سلام کیا، اس نے سُنا نہیں یا کسی ناراضی وغیرہ کی وجہ سے یا کسی بھی وجہ سے اُس نے جواب نہیں دیا۔ اب لوگ ذہن بنا لیتے ہیں: چھوڑو یار اسے سلام کرنے کا فائدہ، جواب تو دیتا نہیں ہے۔ یہ بھی غلط سوچ ہے۔ حضرت عبدُ اللہ بن صامِت رحمۃُ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ یہی مسئلہ حضرت اَبُوذَرْ غفاری رَضِیَ اللہ عنہ سے پوچھا، کہا: حُضُور! میں فُلاں شخص کے پاس سے گزرا تھا، اسے سلام کیا مگر اس نے جواب نہیں دیا۔ آپ نے فرمایا:
يَا ابْنَ اَخِي! مَا يَكُوْنُ عَلَيْكَ مِنْ ذٰلِكَ؟ رَدَّ عَلَيْكَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهٗ، مَلَكٌ عَنْ يَمِينِهٖ
ترجمہ: بھتیجے! تمہارا اِس میں کیا نقصان ہے؟ تمہیں اس شخص سے بہتر یعنی اس کے سیدھی جانِب والے فرشتے نے جواب دے دیا ہے۔ ([2])
پتا چلا؛ کوئی جواب دے یا نہ دے، اس میں ہمارا کوئی نقصان نہیں، ہمیں چاہیے کہ سلام کر کے اپنا ثواب کمانے کی بھرپُور کوشش جاری رکھا کریں۔
کیا جُدا ہوتے وقت بھی سلام کریں؟
ہمارے ہاں ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ملتے وقت تو سلام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami