Share this link via
Personality Websites!
478900
9498
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَاؕ- (پارہ:5، سورۂ نِسَاء:86)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور جب تمہیں کسی لفظ سے سلام کیا جائے تو تم اس سے بہتر لفظ سے جواب دو یا وہی الفاظ کہہ دو۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَاؕ- (پارہ:5، سورۂ نِسَاء:86)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور جب تمہیں کسی لفظ سے سلام کیا جائے تو تم اس سے بہتر لفظ سے جواب دو یا وہی الفاظ کہہ دو۔
یعنی اے مسلمانو...!! جب تمہیں کوئی سلام کرے تو تم اُس کے سلام کا بڑھ چڑھ کر جواب دو، اگر وہ کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ تم کہو: وَعَلَیْکُمْ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہ، اگر وہ کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ، تم کہو: وَعَلَیْکُمْ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ! یہ اچھا جواب ہے۔ اگر یہ نہ کرو (یعنی اس سے بہتر جواب نہ دو) تو کم از کم اتنا ہی جواب لازمی دو...!!([1]) یقیناً اللہ پاک ہر چیز کا حساب لے گا، ہر ایک کو اُس کے عَمَل کے مطابق جَزا اَور سَزا دےگا، لہٰذا تمہارے سلام و جواب کا اَجْر برباد نہ جائے گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami