Share this link via
Personality Websites!
478916
9498
تَوَجُّہ نہیں رہتی، حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نے اسی طرح بےتَوَجّہی کے سبب سلام کے الفاظ کم کہے مگر جونہی تَوَجُّہ ہوئی، یہ نہیں سوچا کہ چلو اب اگلی مرتبہ پُورا سلام کروں گا بلکہ فورًا اُسی وقت آپ نے دوبارہ سلام کیا اور الفاظ بڑھائے تاکہ زیادہ نیکیاں نصیب ہو جائیں۔
اچھا؛ ہمارے ہاں ایک یہ بھی بڑا مسئلہ ہوتا ہے؛ کون کس کو سلام کرے گا۔ بعض دفعہ لوگ اس پر ضِدْ بھی لگا بیٹھتے ہیں کہ *.وہ بعد میں آیا، اسے چاہیے تھا مجھے سلام کرتا *.وہ چھوٹا ہے، اسے چاہیے کہ مجھے سلام کرے مَیں کیوں کروں...؟
اس مسئلے کا بھی حل سُن لیجیے! حضرت ابواُمامہ باہلی رَضِیَ اللہ عنہصحابئ رسول ہیں، آپ نے ایک مرتبہ یہی مسئلہ رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں عرض کیا:
يَارَسُوْلَ اللهِ! الرَّجُلانِ يَلْتَقِيَانِ اَيُّهُمَا يَبْدَاُ بِالسَّلَامِ
ترجمہ: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! جب دو شخص آپس میں ملیں تو سلام میں پہل کسے کرنی چاہیے؟
پیارے آقا، مَحْبوبِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے بڑا پیارا جواب دیا، فرمایا:
اَوْلَاهُمَا بِاللهِ
ترجمہ: جو اللہ پاک کا زیادہ مَحْبُوب ہو، وہ سلام میں پہل کر لے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! چھوٹا، بڑا، پہلے آنے والا، بعد میں آنے والا، امام، مقتدی، عالِم، مفتی، طالبِ عِلْم، دُکاندار، کسی کا نام نہیں لیا، بَس؛ جو بھی اللہ پاک کا مَحْبُوب بننا چاہتا ہو، وہ پہل کر لے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami