Share this link via
Personality Websites!
478915
9498
ثَلَاثُوْنَ یعنی اس کے لیے 30 نیکیاں ہیں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیسی پیاری بات ہے...!! اللہ رَبُّ الْعَالَمِیْن کا ہم گنہگاروں پر کیسا بڑا یہ اِحْسان ہے کہ صِرْف و صِرْف ایک یا ڈیڑھ سیکنڈ کا کام ہے اور کام بھی بہت مشکل نہیں ہے، کوئی بوجھ نہیں اُٹھانا، ہاتھ پَیر نہیں ہِلانے، شاید ہمارے جِسْم کا وہ حِصَّہ جسے ہِلانا انتہائی آسان ہے، وہ ہماری زبان ہے، اس زبان کو ذرا سی حَرَکت دے کر چند الفاظ بولنے ہیں: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اس ذرا سے کام پر ہمیں 10نیکیاں عطا ہو جائیں گی، اگر ذرا سی کوشش اور کریں؛ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی مِلا لیں تو نیکیاں 20 ہو جائیں گی، اگر بالکل مَعْمُوْلی سی کوشش اور کر لیں، ساتھ میں وَبَرَکَاتُہٗ بھی مِلا لیں تو نیکیاں 30 ہو جائیں گی۔یعنی صِرْف ذرا سِی تَوَجُّہ بڑھانے کی ضرورت ہے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! نیکیوں میں 3 گُنَا اِضَافہ ہو جائے گا۔
پُورا سلام کرنا بُھول جائیں تو...؟
ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کے ساتھ آپ کی سُواری پر پیچھے بیٹھا ہوا تھا، ہم کہیں جا رہے تھے، راستے میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزر ہوا، حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نے سلام کرتے ہوئے کہا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ اُن لوگوں نے جواب میں کہا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ، یعنی اُنہوں نے وَرَحْمَۃُ اللہ کا لفظ بڑھا کر جواب دیا تو آپ کی تَوَجُّہ ہوئی کہ میں نے تو سلام کے الفاظ میں کمی کر دی۔ چنانچہ فورًا دوبارہ سلام کیا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! نیکیوں کی حِرْص دیکھیے کیسی ہے؟ بعض دفعہ بندہ کچھ خیالات میں ہوتا ہے،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami