Share this link via
Personality Websites!
478914
9498
کھا کر جھوٹ بول رہا ہے *.سَلام کے مُعَاملے میں کنجوسی کرنا ، مثلاً؛ *.سلام ہی نہ کیا *.اس کا جواب نہ دیا *.سلام تو کیا مگر اس میں سے الفاظ کم کر دئیے *.یونہی جواب تو دیا مگر الفاظ کم کر دئیے، یہ بہت بڑی کنجوسی ہے کہ اس میں نہ پیسے لگنے ہیں، نہ وقت لگنا ہے، بس ہلکی سی زبان ہی ہِلانی ہے، نیکیاں بھی مل جانی ہیں، سامنے والے کے لیے دُعا بھی ہو جانی ہے اور آپس میں محبّت بھی بڑھ جانی ہے، اتنے سارے فائدے ہونے کے باوُجُود جو ذرا سی زبان نہ ہِلا سکے، بَھلا اس سے بڑا کنجوس کون ہو سکتا ہے؟ *.یونہی نماز کے رکوع اور سجدے پُورے نہ کرنا نماز میں چَوری ہے۔ یہ بھی بدتَرِین چور ہے کہ لوگ مال، دولت چوری کرتے ہیں، یہ بندہ اللہ پاک کی عبادت میں ڈنڈی مارنے کی ناپاک جسارت کر رہا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! سلام میں کنجوسی نہیں کرنی چاہیے۔ صحابئ رسول حضرت عمران بن حُصَین رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ محفلِ نُور سجی ہوئی تھی، اللہ پاک کے سب سے آخری نبی، مُحَمَّدِعربی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تشریف فرما تھے، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم بھی حاضِر خِدْمت تھے، اتنے میں ایک شخص آیا، اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ! پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے جوابِ سلام کے بعد فرمایا: عَشْرٌ یعنی اس کے لیے 10 نیکیاں ہیں۔ کچھ دیر کے بعد ایک اور شخص حاضِر ہوا، اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ ۔ پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جوابِ سلام کے بعد فرمایا: عِشْرُوْنْ یعنی اس کے لیے 20 نیکیاں ہیں۔ کچھ دَیْر کے بعد ایک اور شخص حاضِر ہوا، اس نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ! اس پر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے جوابِ سلام کے بعد فرمایا:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami