Share this link via
Personality Websites!
478913
9498
*.اور بعضوں کی تو ایسی بھی حالت ہے کہ سلام سُن کر بھی اس پر کچھ تَوَجُّہ نہیں دیتے، جواب کی جگہ اور قسم کی باتیں شروع کر دیتے ہیں *.بعض بزرگوں (یعنی بڑے عمر کے افراد) کی عادَت ہوتی ہے، انہیں سلام کیا جائے تو کہہ دیتے ہیں: جیتے رَہو۔ اب جیتے رہو دُعا تَو ہے مگر یہ سلام کا جواب نہیں ہے۔ جبکہ سَلام کا جواب دینا واجب ہے۔ لہٰذا یہ سب غلط انداز ہیں کیونکہ ان سے جوابِ سلام کا واجب ادا نہیں ہوتا۔ ، اچھے سے ذہن میں بٹھا لیجیے کہ سلام کرنا سُنّت اور اس کا جواب دینا واجب ہے، اگر جواب ہی نہ دیا یا دیا تو سہی مگر بغیر شرعی مجبوری کے فوراً نہ دیا تو گناہ ہو گا۔([1]) لہٰذا جب بھی کوئی سلام کرے، پُوری تَوَجُّہ کے ساتھ اتنی آواز میں جواب لازمی دیجیے کہ سامنے والا سُن لے۔ جتنے الفاظ سے اُس نے سلام کہا، کم از کم اتنے الفاظ تو جواب میں ضرور کہیے! اَفْضَل یہ ہے کہ جواب میں الفاظ بڑھا دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زیادہ نیکیاں ملیں گی۔
حدیث شریف میں ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
اَلْكَذُوْبُ مَنْ كَذَبَ عَلَى يَمِيْنِهٖ وَالْبَخِيلُ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ، وَالسَّرُوقُ مَنْ سَرَقَ الصَّلَاةَ
ترجمہ: سب سے بڑا جُھوٹا وہ ہے جو جھوٹی قسم کھائے، سب سے بڑا کنجوس وہ ہے جو سَلام میں کنجوسی کرے اور سب سے بُرا چور وہ ہے جو نماز میں چَوری کرے۔([2])
اللہ اکبر! *.جُھوٹی قسم کھانا بھی گُنَاہ ہے۔([3]) اور یہ بدتَرِین جھوٹ ہے کہ آدمی قسم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami