Share this link via
Personality Websites!
478911
9498
ہوں تو غلط طریقے سے سَلام کرنے سے بہتر ہے کہ صِرْف سَلَام کہیں۔ سَلَام کہنے سے بھی اسلامی سلام کرنا نصیب ہو جائے گا۔ حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کے گھر جب فرشتے مہمان بن کر آئے تھے تَو انہوں نے اسی طرح سَلام کیا تھا، قرآنِ کریم میں ہے:
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًاؕ-قَالَ سَلٰمٌۚ- (پارہ:26، سورۂ ذَارِیَات:25)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: جب وہ اس کے پاس آئے تو کہا: سلام، (ابراہیم نے) فرمایا: سلام ۔
یعنی جب فرشتے آپ کے پاس پہنچے، انہوں نے کہا: سَلَام۔ آپ نے بھی جواب میں کہا: سَلَامٌ۔ ([1])
دیکھیے! سَلَام کہنے سے اگرچہ ثواب کم ملے گا، البتہ! سَامَا لَیْکَم وغیرہ غلط انداز سے تَو بہتر ہی ہے کہ اس میں حضرت ابراہیم علیہ السَّلام اور فرشتوں کے ساتھ نسبت کا فیضان شامِل ہے۔
(2):اَلفاظ کی ترتیب درست رکھیے!
اسی طرح سَلام کے الفاظ کی جو ترتیب ہے، اسے بھی درست رکھنا چاہیے۔ ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن میں بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، میں نے عرض کیا:
عَلَيْكَ السَّلامُ يَا رَسُوْلَ الله
ترجمہ: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ پر سلامتی ہو۔
دیکھیے! ترجمہ کے لحاظ سے اس میں کوئی فرق نہیں ہے مگر سَلام کے الفاظ کی ترتیب اُلَٹ ہے، دُرست ترتیب میں لفظِ سلام پہلے اور عَلَیْکُمْ یا عَلَیْکَ بعد میں آتا ہے، اُن صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے عَلَیْکَ پہلے کہا، اَلسَّلَامُ بعد میں کہا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami