Share this link via
Personality Websites!
478910
9498
کوئی سَامَا لَیْکُم بولتا ہے، کوئی سَلَامَا لَیْکُم کہتا ہے، بس جتنے مُنہ، اتنی بولیاں ہیں۔ کاش! ہم درست طریقے پر سلام کرنا سیکھ بھی لیں اور سلام کو عام کرنے والے بھی بن جائیں *.جی ہاں! یہ ایک جُدا مصیبت ہے کہ صِرْف اپنے جاننے والوں کو ہی سلام کرتے ہیں، اَنجان کو نہیں کرتے۔ یاد رکھیے! یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔
حدیثِ پاک میں ہے: قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ لوگ صِرْف اپنے جاننے والوں کو سلام کیا کریں گے۔([1])
افسوس! اب یہ انداز ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں بلکہ اَنجان تو کیا اب یہ انداز ہیں کہ لوگ اپنے جاننے والوں کو بھی بہت کم سلام کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے، ہمیں سلام کو عام کرنا چاہیے۔
سَلام کے مُتَعَلِّق کچھ اَہَم احکام اور آداب عرض کرتا ہوں:
سب سے پہلا اَدب یہ کہ سلام کا دُرُست تَلَفّظ ہمیں سیکھنا اور سمجھنا چاہیے۔ لوگ بہت عجیب طریقوں سے سلام کر رہے ہوتے ہیں۔ سَامَا لَیْکُم۔ سَلَامَا لَیْکُم وغیرہ *.سلام کا دُرُست تَلَفظ ہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللہ وَ بَرَکَاتُہٗ *.جَوَاب میں کہیں گے: وَ عَلَیْکُمُ السَّلَام وَ رَحْمَۃُ اللہ وَ بَرَکَاتُہٗ۔
اگر درست تلفظ نہ سیکھ پائیں تَو...
یہاں میں ایک بات عرض کروں؛ ویسے دُرُست اور ثواب والا طریقہ تو یہی ہے کہ ہم پُورا سَلام سیکھیں اور اس کی اچھے طریقے سے پریکٹس بھی کریں۔ اگر نہ سیکھ پا رہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami