Share this link via
Personality Websites!
478909
9498
روزانہ گھر سے نکلتے، بازار جاتے، بازار میں ایک طرف سے داخِل ہوتے اور چلتے چلتے دوسری جانِب سے نکل کر گھر واپس آجاتے، نہ کسی دُکان پر رُکتے، نہ کوئی سودا دیکھتے، نہ بھاؤ! پوچھتے، نہ ہی کچھ خریدتے تھے۔ بس جاتے اور واپس آ جاتے۔ ایک دِن حضرت طُفَیْل رحمۃُ اللہ علیہ نے پُوچھ ہی لیا کہ عالی جاہ! ماجرا کیا ہے؟ آپ بازار جاتے ہیں، نہ کچھ خریدتے ہیں، نہ کچھ دیکھتے ہیں، پِھر بازار جاتے ہی کیوں ہیں؟ فرمایا:میں لوگوں کو سلام کرنے کے لیے جاتا ہوں۔ ([1])
یعنی بازار میں لوگ کافی سارے موجود ہوتے ہیں، لہٰذا میں بازار جاتا ہوں تاکہ وہاں لوگوں کو سلام کروں، ایک تو ان سے جوابِ سلام کی صُورت میں سلامتی کی دُعائیں لُوں، دوسرا سلام کر کے نیکیاں کما لُوں۔
مُعَاشرے میں بےسکونی کا ایک سبب
پیارے اسلامی بھائیو! افسوس! آج معاشرے میں بدامنی اور بےسکونی بڑھ رہی ہے، گھر گھر جنگ کا میدان بنا ہوا ہے *.بھائی بھائی سے مُنہ پھیر رہا ہے *.اَوْلاد مَعاذَ اللہ! ماں باپ کی مُخَالِف ہو رہی ہے *.کسی کی چچا سے نہیں بنتی *.کوئی پُھوپھی سے رُوٹھا ہوا ہے *.کوئی خالہ سے ناراض ہے *.کسی کو مامُوں زَہر لگتا ہے *.پڑوسیوں کے آپس میں جھگڑے ہیں *.ایک ہی گھر، ایک ہی گلی، ایک ہی محلے میں رہنے والے آپس میں نفرتوں اور دوریوں کا شکار ہیں۔ جانتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی ایک بنیادی وجہ سلام کی سُنّت پر عمل نہ کرنا بھی ہے۔
افسوس! ہمارے مُعَاشرے میں سلام کو اہمیت نہیں دی جاتی، اَوَّل تو لوگ سلام کرتے ہی نہیں ہیں *.کرتے بھی ہیں تو انہیں درست طریقے سے سلام کرنا آتا نہیں ہے،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami