Share this link via
Personality Websites!
478899
9498
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
حضرت سَہْل بن سَعد رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا اور اپنی تنگدستی و مفلسی کی شکایت کی، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:جب تم اپنے گھر داخِل ہوا کرو تو گھر والوں کو سلام کرو! اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو مجھ پر سلام عرض کرو اور ایک بار قُل ہُوَ اللہ ُاَحَدٌ(یعنی مکمل سُورۂ اِخْلاص) پڑھا کرو۔
وہ صحابی رَضِیَ اللہ عنہ چلے گئے اور اس پر عمل پیرا ہوئے، جب گھر داخِل ہوتے تو گھر والوں کو سلام کرتے، پھر سُورۂ اِخْلاص شریف پڑھتے، اس کی برکت سے ان پر ایسا کرم ہوا، اللہ پاک نے انہیں اتنا مال عطا فرمایاکہ وہ اپنے ہمسایوں(Neighbors) اور رشتہ داروں (Relatives)کی بھی خدمت کرنے لگے۔([1])
شافعِ روزِ جَزا تم پہ کروڑوں درود
دافعِ جُملہ بَلا تم پہ کروڑوں درود([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami