Share this link via
Personality Websites!
478608
9486
پانی میں اسراف سے بچنے کے مدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے وضو کا طریقہ سے پانی میں اسراف سے بچنےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمايا: وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے میں کچھ خیر (بھلائی )نہیں اور وہ کام شیطان کی طرف سے ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال، ۹/۱۴۴، حدیث:۲۶۲۵۵ )(2)آقا علیہ السَّلَام ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا ،فرمایا: اِسراف نہ کر اِسراف نہ کر۔ (اِبن ماجہ ،کتاب اطہارۃ و سننہا،باب ما جاء فی القصد فی الوضوء۔۔الخ ۱/ ۲۵۴، حدیث: ۴۲۴) *اگروَقف پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا باِلاِتِّفاق حرام ہے (وضو کا طریقہ، ص۴۲) *بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکا ر گیا اس سے احتیاط چاہئے۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۲)*آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف کیا ہے ،اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش شروع کیجئے۔ * وُضو کرتے وقت نل احتِیاط سے کھولئے ،دَورانِ وُضو مُمکنہ صورت میں ایک ہاتھ نل کے دستے پر رکھئے اور ضَرورت پوری ہونے پر بار بار نل بند کرتے رہئے۔ * مِسواک، کُلّی، غَرغَرہ، ناک کی صفائی، داڑھی اور ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مسح کرتے وقت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو یوں اچّھی طرح نل بند کرنے کی عادت بنائیے۔ *سردیوں میں وُضو یاغسل کرنے نیز برتن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہا دینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لینے کی ترکیب بنائیے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami