Share this link via
Personality Websites!
478603
9486
سکتا ہے اور یہ لوگ جان بوجھ کر اپنے بُرے اعمال پر اصرار نہ کریں ۔
یہ ہیں اللہ پاک کے نیک بندے،جب ان سے بقاضائے بشریت کوئی بُرائی صادِر ہو جائے،اپنی جان پر ظلم کر بیٹھیں تو کیا کرتے ہیں: (1):ذِکْرُ اللہ کرتے ہیں(2):توبہ و اِسْتِغْفَار کرتے ہیں (3):اور اپنے کئےپر جان بوجھ کر اڑتے نہیں ہیں۔
اور جو بندہ یہ اَوْصاف اپنائے اسے ملتا کیا ہے؟ اللہ پاک فرماتا ہے:
اُولٰٓىٕكَ جَزَآؤُهُمْ مَّغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَؕ(۱۳۶) (پارہ:4 ،سورۂ آلِ عمران: 136)
ترجمہ کَنْزُ العرفان:یہ وہ لوگ ہیں جن کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے بخشش ہے اور وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ (یہ لوگ) ہمیشہ ان (جنتوں) میں رہیں گے اور نیک اعمال کرنے والوں کا کتنا اچھا بدلہ ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ!بندہ توبہ کرے،اپنے گُنَاہ پر اَڑے نا بلکہ شرمندہ ہو تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے، اس کے لئے جنّت کی بشارت ہے۔
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:كُلُّ بَنِي آدَمَ خَطَّاءٌ، وَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ ہر آدمی سے خطا ہو جاتی ہے اور بہترین خطا کار وہ ہے جو توبہ کر لے۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami