Share this link via
Personality Websites!
478323
9470
حضرت سلمان فارسی اور حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہما؛ ان دونوں کو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ علیہ وَ آلِہٖ وَ سلَّم نے آپس میں بھائی بھائی بنایا تھا۔ ایک دِن حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ سے ملنے کے لیے ان کے گھر تشریف لائے۔ آپ کی زوجہ محترمہ حضرت اُمِّ درداء رَضِیَ اللہ عنہا نے (پردے کی احتیاط کے ساتھ) بتایا: اے سلمان فارسی! آپ کے بھائی دُنیا میں بالکل رغبت نہیں رکھتے۔ دِن بھر روزہ رکھتے ہیں، ساری رات عبادت کرتے ہیں۔
حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ نے یہ بات سُنی تو حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ کے لیے کھانا منگوایا، فرمایا: کھائیے! کہا: آپ کھاؤ! فرمایا: اے ابودرداء! جب تک آپ نہیں کھائیں گے، میں بھی نہیں کھاؤں گا۔ چنانچہ حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ نے کھانا کھا لیا۔ پِھر رات ہوئی، حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ عِبَادت کے لیے اُٹھنے لگے، حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ نے روک لیا، جب فجر کا وقت قریب ہوا تو کہا: اب اُٹھیے! اب دونوں نے اُٹھ کر نماز پڑھی۔
اب حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ نے اپنے بھائی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
اِنَّ لِرَبِّكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِاَهْلِكَ وَلِضَيْفِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، فَاَعْطِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهٗ
ترجمہ: اے ابودرداء! *.آپ پر آپ کے رَبّ کا بھی حق ہے *.آپ کی ذات کا بھی حق ہے *.آپ کے اَہْلِ خانہ کا بھی حق ہے *.اور مہمان کے بھی حقوق ہیں، لہٰذا ہر ایک کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami